Sports

6/recent/ticker-posts

ڈر تھا میانداد امپائر کو قتل نہ کر دے

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ ان کا کراچی آنے کو ارادہ نہیں تھا لیکن جب الطاف حسین نے پاکستان کے خلاف الفاظ بولے تو میں نے کراچی آنے کا ارادہ کیا۔ انھوں نے یہ بات کراچی کے نشتر پارک میں پاکستان زندہ باد جلسے سے خطاب میں کہی۔ انھوں نے جاوید میانداد کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ جاوید کو پاکستان سے پیار ہے اور وہ پاکستان کے لیے جان کی بازی لگا کر کھیلتا تھا۔ ’جاوید محب وطن پاکستانی ہے اور اس لیے مہاجرو آپ لوگوں کو اپنے آپ کو محب وطن ثابت کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ آپ پاکستانی ہو اور محب وطن ہو۔‘ عمران خان نے کہا کہا انھوں نے 18 سال مہاجر کرکٹر کے ساتھ کرکٹ کھیلی اور وہ کرکٹر ہے جاوید میانداد۔ ’میں سب پاکستانیوں کو بتانا چاہتا ہوں کہ جب بھی مجھے کھیل کے میدان میں مشکل کا سامنا ہوتا تھا تو سب سے زیادہ جاوید میانداد لڑتا تھا۔‘ انھوں نے کہا کہ جاوید میانداد پاکستان کے لیے کھیلتا تھا اور ان کو پاکستانی ہونے اور پاکستان کی جانب سے کھیلنے پر فخر تھا۔
انھوں نے ایک واقعے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ انڈیا کے خلاف سیریز کا آخری اور فیصلہ کن میچ بنگلور میں تھا۔ انڈیا کے امپائر انڈین کھلاڑیوں کی مدد کر رہے تھے۔ ’جاوید میانداد بیٹسمین کے قریب فیلڈنگ کر رہے تھے۔ اپیل ہوتی تھی اور امپائر ناٹ آؤٹ دے دیتا تھا۔ آہستہ آہستہ جاوید میانداد کو غصہ چڑھنے لگ گیا‘
عمران خان نے کہا کہ مجھے جاوید کی شکل سے خوف آنے لگ گیا تھا۔ ’اپیل پر امپائر ناٹ آؤٹ دیتا تو جاوید کو اور غصہ چڑھ جاتا۔ میں سوچ رہا تھا کہ میچ جیتیں گے تو کل اخباروں میں ہماری جیت کی بات ہو گی۔ لیکن جب جاوید کی شکل دیکھی تو مجھے شک ہوا کہ کہیں کل اخباروں میں یہ نہ ہو کہ جاوید نے امپائر کو قتل کر دیا۔‘ عمران نے قصہ سناتے ہوئے کہا کہ جب بھی اپیل ہوتی اور جاوید غصے میں امپائر کی جانب بڑھتے تو میں ان کے اور امپائر کے بیچ میں آ جاتا۔

Visit Dar-us-Salam Publications
For Authentic Islamic books, Quran, Hadith, audio/mp3 CDs, DVDs, software, educational toys, clothes, gifts & more... all at low prices and great service.

Post a Comment

0 Comments