Sports

6/recent/ticker-posts
Visit Dar-us-Salam.com Islamic Bookstore Dar-us-Salam sells very Authentic high quality Islamic books, CDs, DVDs, digital Qurans, software, children books & toys, gifts, Islamic clothing and many other products.Visit their website at: https://dusp.org/

کوہلی کا عامر کو بیٹ کا تحفہ

پاکستان اور بھارت کی کرکٹ جب بھی ہوتی ہے میدان میں کرکٹرز کے جذبات شدت پر ہوتے ہیں اور وہ کسی سے بھی رو رعایت نہیں کرتے لیکن میدان سے باہر وہ ایک دوسرے سے تپاک سے ملتے ہیں۔

پاکستان اور بھارت کے درمیان آئی سی سی ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کا میچ ہفتے کے روز کولکتہ میں کھیلا جانے والا ہے جس کے بارے میں بھارتی آف اسپنر ایشون نے کہہ دیا ہے کہ یہ کرکٹ سے بھی بڑھ کر معاملہ ہے لیکن جمعہ کے روز جب دونوں ٹیمیں ایڈن گارڈنز میں پریکٹس میں مصروف تھیں تو دونوں جانب سے خیرسگالی کے جذبات دیکھنے میں آئے۔
پاکستانی کپتان شاہد آفریدی میدان کی اس جانب گئے جہاں بھارتی ٹیم پریکٹس کررہی تھی اور انھوں نے بھارتی بیٹسمین ویراٹ کوہلی سے ہاتھ ملایا اور کچھ دیر بات کی اسی دوران ویراٹ کوہلی نے ایک کرکٹ بیٹ فاسٹ بولر محمد عامر کو تحفتاً دے کر انھیں خوشگوار حیرت سے دوچار کر دیا۔
 
ویراٹ کوہلی نے ایشیا کپ میں پاکستان کے خلاف میچ کے بعد محمد عامر کی بہت تعریف کی تھی۔ محمد عامر کا کہنا ہے کہ ویراٹ کوہلی نے ایشیا کپ کے موقع پر ان سے وعدہ کیا تھا کہ وہ انہیں بیٹ کا تحفہ دیں گے جو انھوں نے مجھے آج دیا ہے۔ میں اس پر بہت خوش ہوں۔
 
یاد رہے کہ محمد عامر سپاٹ فکسنگ میں ملوث ہونے کی پاداش میں پانچ سالہ سزا پوری کرنے کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ میں واپس آئے ہیں اور واپسی کے بعد سے وہ اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے ساتھ ساتھ کرکٹرز کی حمایت بھی حاصل کرنے میں کامیاب رہے ہیں۔

Visit Dar-us-Salam Publications
For Authentic Islamic books, Quran, Hadith, audio/mp3 CDs, DVDs, software, educational toys, clothes, gifts & more... all at low prices and great service.

Post a Comment

0 Comments