Sports

6/recent/ticker-posts

برمنگھم ایئرپورٹ پر انگلش ٹیم کے مسلمان کرکٹر معین علی کو روک لیا گیا

انگلش ٹیم کے اہم آل راؤنڈر معین علی کو برطانیہ کے برمنگھم ایئرپورٹ پر روک کر 40 منٹ تک پوچھ گچھ کی گئی اور ان کی جامع تلاشی بھی لی گئی۔
انگلش ٹیم کے آل راؤنڈر معین علی نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ قومی ٹیم کا لباس پہن کر جاتے ہوئے ایک بار بھی نہیں پوچھا گیا لیکن آج اکیلے سفر کرتے ہوئے برمنگھم ایئرپورٹ پر روک کر 40 منٹ تک پوچھ گچھ کی گئی۔
Have never been stopped at the airport when travelling with a team in uniform, but travel alone and get stopped for 40 minutes!! Joke
— Moeen Ali (@MoeenAli) April 9, 2016
واضح رہے کہ معین علی انگلیڈ کی طرف سے تینوں طرز کی کرکٹ میں قومی ٹیم کی نمائندگی کرتے ہیں اور انگلینڈ کی موجودہ کرکٹ میں انھیں عادل راشد کے بعد سب سے بہتر اسپنر تصور کیا جاتا ہے۔ اس سے قبل معین علی کو غزہ کے مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کے لئے ہاتھ میں بینڈ پہننے پر آئی سی سی نے تنبیہ بھی کی تھی۔

Visit Dar-us-Salam Publications
For Authentic Islamic books, Quran, Hadith, audio/mp3 CDs, DVDs, software, educational toys, clothes, gifts & more... all at low prices and great service.

Post a Comment

0 Comments