Sports

6/recent/ticker-posts

دنیا کے تیزترین ایتھلیٹ یوسین بولٹ وقاریونس کے شیدائی

 جیمیکین اسپرنٹر یوسین بولٹ کا کہنا ہے کہ وہ پاکستان کے لیجنڈ اورسابق ہیڈ کوچ وقار یونس کے بہت بڑے مداح ہیں اوران کا بالنگ اسٹائل انہیں بہت محظوظ  کرتا تھا۔ مسلسل 3 اولمپکس مقابوں میں گولڈ میڈل حاصل کرکے نیا ریکارڈ قائم کرنے والے 29 سالہ جیمیکین اسپرنٹر یوسین بولٹ کی کرکٹ سے محبت سے تو سب ہی واقف ہیں۔ یوسین بولٹ کا کہنا ہے کہ انہوں نے جب 6 سال کی عمرمیں کرکٹ دیکھنا شروع کی تھی تب پاکستانی ٹیم اورپاکستان کے لیجنڈ فاسٹ بالر وقاریونس کے وہ بہت بڑے مداح تھے، ان کا بہترین بالنگ اندازاورایکشن انہیں خوب محظوظ کرتا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ بھارتی پلیئرسچن ٹنڈولکراورکرس گیل کے بھی مداح تھے۔
یوسین بولٹ کوکرکٹ سے خاصا لگاؤ ہے اوروہ اس حوالے سے بھی خبروں کی زینت بنے ہیں جہاں انہوں نے ویسٹ انڈیز کے مایہ نازبلے باز کرس گیل کو نمائشی میچ کے دوران بال کرائی تھی جب کہ بھارتی پلئیر یووراج سنگھ کو بھی چھکا لگایا تھا۔  واضح رہے کہ جیمیکین اسپرنٹر یوسین بولٹ نے لگاتارتین باراولمپکس میں گولڈ میڈل حاصل کرکے نیا ریکارڈ قائم کیا ہے جب کہ انھوں نے ریواولمپکس میں گولڈ میڈل جیتنے کے بعد ریٹائرمنٹ کا بھی اعلان کردیا تھا۔

Visit Dar-us-Salam Publications
For Authentic Islamic books, Quran, Hadith, audio/mp3 CDs, DVDs, software, educational toys, clothes, gifts & more... all at low prices and great service.

Post a Comment

0 Comments