کیا آپ سمجھتے ہیں کہ پاکستان کے کرکٹرز بہت پیسہ کماتے ہیں؟ کئی کرکٹرز کو پاکستان کرکٹ بورڈ سب سے زیادہ پیسے دیتا ہو، لیکن حقیقت میں ایسا کچھ نہیں ایک تو پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کی تنخواہیں بہت معمولی ہوتی ہیں۔ پی سی بی نے-17 2016ء کے لیے کھلاڑیوں سے جو سینٹرل کانٹریکٹ کیے، اس میں 10 فیصد اضافے کے بعد بھی مصباح الحق اور یونس خان سمیت دیگر صف اول کے کھلاڑیوں کی ماہانہ تنخواہ صرف 5 لاکھ روپے ہے۔ وہ الگ بات کہ انہیں ہر میچ فیس اور بونس ضرور ملتے ہیں، لیکن وہ سب ملا بھی لیا جائے ،تو اتنا پیسہ ٹھنڈے کمروں میں بیٹھ کر کرکٹ پر تجزیہ کرنے والے بھی کما ہی لیتے ہیں جبکہ کھلاڑیوں کو سخت دوڑ دھوپ اور بہت بڑی ذمہ داری سر پر لے کر ملتا ہے۔
کرکٹ کے مقابلے میں دنیا کے کئی کھیل ایسے ہیں ،جن میں بہت پیسہ ہے اور کھلاڑیوں کو تنخواہیں بھی بہت ملتی ہیں۔ ایک ادارے سپورٹنگ انٹیلی جینس نے حال ہی میں ’’گلوبل سپورٹس سیلریز سروے‘‘ کیا ہے، جس نے 13 ملکوں میں فٹ بال، بیس بال، باسکٹ بال، کرکٹ، آئس ہاکی اور رگبی جیسے کھیلوں کا جائزہ لیا اور اوسطاً سب سے زیادہ تنخواہیں دینے والی ٹیموں کی فہرست تیار کی۔ اس میں ٹاپ 10 کیا 50 میں سے بھی کوئی کرکٹ ٹیم شامل نہیں، اس لیے کرکٹ کا پہلے تذکرہ کرلیں، پھر آپ کو ٹاپ 5 ٹیموں کے بارے میں بتاتے ہیں۔
کرکٹ کی دنیا میں سب سے زیادہ اوسط تنخواہ دینے والی ٹیم انڈین پریمیئر لیگ کی رائل چیلنجرز بنگلور ہے، جو اوسطاً اپنے کھلاڑیوں کو 47 لاکھ ڈالرز تنخواہ دیتی ہے جبکہ باقی تمام 8 ٹیمیں بھی ٹاپ 100 میں موجود ہیں۔ یوں اوسط تنخواہ کی درجہ بندی میں آئی پی ایل دنیا کی تیسری سب سے بڑی لیگ بن جاتی ہے کہ جہاں فی کھلاڑی دی جانے والی تنخواہ 38 لاکھ 80 ہزار ڈالرز کے قریب ہے۔سروے کے مطابق مندرجہ ذیل پانچ ٹیمیں اپنے کھلاڑیوں کو سب سے زیادہ تنخواہیں دیتی ہیں:
1۔ کلیولینڈ کیویلیئرز گذشتہ سال امریکی باسکٹ بال میں ٹائٹل جیتنے والے کلیولینڈ کیویلیئرز کی جیتنے کی وجہ کہیں یہ تو نہیں کہ دنیا میں کسی بھی سپورٹس ٹیم کے کھلاڑیوں کو اوسطاً سب سے زیادہ پیسے یہاں ملتے ہیں؟ 2015ء میں جو ٹیم 23 ویں نمبر پر تھی، اس سال سب سے زیادہ ادائیگی کرنے والوں میں پہلے نمبر پر آ گئی ہے۔ کنگ سب سے زیادہ 31 ملین ڈالرز تنخواہ لیتے ہیں جبکہ ٹیم میں اوسط تنخواہ 8.65 ملین ڈالرز ہے۔
2۔ نیو یارک یانکیز نیو یارک امریکا کی میجر لیگ بیس بال کی سب سے مہنگی ٹیم ہے۔ اس سیزن میں تو یہ اپنے کھلاڑیوں کو کچھ زیادہ ہی نواز رہی ہے۔ سی سی سباتھیا سب سے بڑا چیک حاصل کر لیں گے، جو 25 ملین ڈالرز کا ہے جبکہ اوسطاً ہر کھلاڑی کو 7.69 ملین ڈالرز ملیں گے۔ شاید یہی وجہ ہے کہ دنیا کا ہر بیس بال کھلاڑی اپنی صلاحیتوں کو نیو یارک میں آزمانا چاہتا ہے۔
3۔ لاس اینجلس کلپرز جب آپ کا مالک اسٹیو بالمر جیسا امیر ترین آدمی ہو، جو ہر قیمت پر جیتنا چاہتا ہو، تو ہر کھلاڑی کو ٹھیک ٹھاک پیسے تو ملیں گے ہی۔ امریکا کے اس باسکٹ بال کلب کے کھلاڑی کرس پال کو 2016ء میں سب سے زیادہ 22.9 ملین ڈالرز ملے جبکہ باقی کھلاڑیوں کو اوسطاً 7.65 ملین ڈالرز ملتے ہیں۔
4۔ مانچسٹر یونائیٹڈ ایک اور فٹ بال ٹیم، لیکن انگلینڈ کی جہاں کا کلب مانچسٹر یونائیٹڈ اپنے کھلاڑیوں کو بہت کچھ دیتا ہے۔ پال پوگبا 18 ملین ڈالرز کے ساتھ سب سے زیادہ کماتے ہیں جبکہ 2016ء میں اس کے کھلاڑیوں کی اوسط تنخواہ 7.62 ملین ڈالرز ہے۔ بس اتنے پیسے لینے کے بعد اب انگلش پریمیئر لیگ بھی جیت ہی لیں۔
5۔ بارسلونا گذشتہ سال بارسلونا سب سے زیادہ تنخواہ لینے والی ٹیموں میں سے زیادہ اوپر تھا۔ 2015ء میں ہسپانوی کلب اپنے کھلاڑیوں کو اوسطاً 8.08 ملین ڈالرز دیتا تھا، لیکن اس سال یہ گھٹتے ہوئے 7.46 ملین ڈالرز بن گئے ہیں۔ یوں وہ دنیا بھر کی سپورٹس ٹیموں میں پانچویں سب سے زیادہ ادائیگی کرنے والی ٹیم بن گئی ہے۔ حالات جو بھی ہوں، لیکن لیونیل میسی اب بھی دنیا میں سب سے زیادہ کمانے والے کھلاڑی ہیں۔ انہیں اپنی خدمات کے 53.4 ملین ڈالرز ملتے ہیں۔
(اُردو ٹرائب سے ماخوذ)
For Authentic Islamic books, Quran, Hadith, audio/mp3 CDs, DVDs, software, educational toys, clothes, gifts & more... all at low prices and great service.
0 Comments