جنوبی افریقی اسپنر عمران طاہر نے سری لنکا سے میچ میں وکٹ کے حصول پر جنید جمشید کو منفرد انداز میں خراج تحسین ادا کیا۔ سری لنکا کے خلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں جیسے ہی ایسلا گونارتنے کو امپائر نے ایل بی ڈبلیو قرار دیا خوشی سے بے قابو پاکستانی نژاد پروٹیز اسپنر نے شرٹ اوپر اٹھائی جس کے نیچے ٹی شرٹ پر مرحوم پاکستانی نعت خواں و مذہبی شخصیت جنید جمشید کی تصویر بنی ہوئی تھی۔ سوشل میڈیا پر شائقین نے ان کے اس انداز کو بیحد سراہا۔
For Authentic Islamic books, Quran, Hadith, audio/mp3 CDs, DVDs, software, educational toys, clothes, gifts & more... all at low prices and great service.



0 Comments