Sports

6/recent/ticker-posts

بابراعظم نے ویوین رچرڈز کا ریکارڈ برابر کر دیا

پاکستان کے نوجوان بلے باز بابر اعظم ایک روزہ کرکٹ میں تیز ترین ایک ہزار رنز مکمل کرنے والے دنیا کے پانچویں کھلاڑی بن گئے ہیں۔ بابراعظم نے یہ اعزاز اپنے 21 ویں میچ میں حاصل کیا۔ ویسٹ کے سابق عظیم کرکٹر ویوین رچرڈز نے 20 جنوری 1980 کو اپنے 21 ویں ایک روزہ میچ میں تیز ترین ایک ہزار رنز مکمل کرنے کا ریکارڈ بنا تھا. 
انگلینڈ کے جوناتھن ٹروٹ اور کیون پیٹرسن اور جنوبی افریقا کے کوئنٹن ڈی کوک بھی 21 میچوں میں ہزار رنز بنانے کا کارنامہ انجام دے چکے ہیں۔ یاد رہے کہ بابرنے یہ ریکارڈ آسٹریلیا کے خلاف جاری ایک روزہ سیریز کے تیسرے میچ کے دوران حاصل کیا۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستانی کھلاڑی کو یہ اعزاز حاصل کرنے پر مبارک باد دی۔

Visit Dar-us-Salam Publications
For Authentic Islamic books, Quran, Hadith, audio/mp3 CDs, DVDs, software, educational toys, clothes, gifts & more... all at low prices and great service.

Post a Comment

0 Comments