Sports

6/recent/ticker-posts
Visit Dar-us-Salam.com Islamic Bookstore Dar-us-Salam sells very Authentic high quality Islamic books, CDs, DVDs, digital Qurans, software, children books & toys, gifts, Islamic clothing and many other products.Visit their website at: https://dusp.org/

ہاشم آملہ کے کہنے پر داڑھی رکھی، امپائرعلیم ڈار

آئی سی سی کے ایلیٹ پینل میں شامل اور کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ ایک
روزہ میچز میں امپائرنگ کے فرائض انجام دینے والے نامور پاکستانی امپائر علیم ڈار نے  داڑھی رکھنے کے پیچھے راز سے پردہ اٹھا دیا۔ لاہور میں میڈیا کے نمائندوں سے بات کے دوران جب ایک صحافی نے علیم ڈار سے ان کے داڑھی رکھنے سے متعلق سوال کیا تو  ان کا کہنا تھا کہ جنوبی افریقا کے بلے باز ہاشم آملہ  کی درخواست پر انہوں نے داڑھی رکھی۔
 علیم ڈار نے بتایا کہ ایک مرتبہ ہاشم آملہ نے مجھ سے کہا کہ آپ  داڑھی رکھ لیں اور اس بات نے مجھے بہت متاثر کیا جس کے بعد میں نے داڑھی رکھنے کا فیصلہ کیا۔ علیم ڈار کا کہنا تھا  کہ ویسٹ انڈیز سے تعلق رکھنے والے سابق امپائر اسٹیو بکنر ان کے پسندیدہ ترین امپائر تھے جن سے وہ بہت متاثر تھے۔

Visit Dar-us-Salam Publications
For Authentic Islamic books, Quran, Hadith, audio/mp3 CDs, DVDs, software, educational toys, clothes, gifts & more... all at low prices and great service.

Post a Comment

0 Comments