انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں پہلے ایڈیشن کے بعد سے پاکستانی کھلاڑیوں
کے کھیلنے پر غیراعلانیہ پابندی عائد ہے اور اس کیلئے پاکستان اور ہندوستان کے درمیان کشیدہ تعلقات کو وجہ قرار دیا جا رہا ہے لیکن حال ہی میں انڈین پریمیئر لیگ میں پاکستان دشمنی کی نئی مثال رقم کر دی گئی۔ انڈین پریمیئر لیگ کے دسویں ایڈیشن کیلئے پیر کو کھلاڑیوں کی نیلامی عمل میں آئی جس میں دنیا بھر کے کھلاڑی مہنگے داموں خریدے گئے اور انگلینڈ کے بین اسٹوکس ساڑھے 14 کروڑ ہندوستانی روپے کے ساتھ لیگ کی تاریخ کے سب سے مہنگے کھلاڑی بن گئے ہیں۔
تاہم حیران کن طور پر ٹی20 اور ایک روزہ کرکٹ کے عالمی نمبر ایک باؤلر عمران طاہر پر کسی کی نظر نہ پڑی حالانکہ ان کی بنیادی قیمت محض 50 لاکھ ہندوستانی روپے تھی۔ یہ بات اس لیے بھی حیران کن معلوم ہوتی ہے کہ انگلینڈ کے غیر معروف باؤلر تائمل ملز کی خدمات 12 کروڑ روپے میں حاصل کی گئی ہیں حالانکہ وہ ون ڈے یا ٹی 20 دونوں میں ابتدائی 100 بہترین باؤلرز کی فہرست میں بھی شامل نہیں اور ہندوستانی فرنچائز کا یہ عمل ممکنہ طور پر عمران طاہر کے ماضی میں پاکستان سے رشتے کی وجہ ہو سکتا ہے۔
عمران طاہر نے انڈر19 اور اے ٹیم کی سطح پر پاکستانی کی نمائندگی کی لیکن پھر وہ اپنی بیوی کی وجہ سے جنوبی افریقہ منتقل ہوئے اور وہاں اپنی صلاحیتوں کے بل بوتے پر پروٹیز کی ٹیم کے مستقل رکن بن گئے۔ پاکستانی نژاد جنوبی افریقی اسپنر کو ڈراپ کرنے پر ماہرین کرکٹ نے بھی انتہائی تعجب کا اظہار کیا ہے۔ وہ حال ہی میں ون ڈے اور ٹی20 کے بہترین باؤلر بنے ہیں لیکن اس کے باوجود ان کا آئی پی ایل کیلئے انتخاب نہ ہونا ہندوستان کی پاکستان دشمنی کی بدترین مثال ہے۔
کے کھیلنے پر غیراعلانیہ پابندی عائد ہے اور اس کیلئے پاکستان اور ہندوستان کے درمیان کشیدہ تعلقات کو وجہ قرار دیا جا رہا ہے لیکن حال ہی میں انڈین پریمیئر لیگ میں پاکستان دشمنی کی نئی مثال رقم کر دی گئی۔ انڈین پریمیئر لیگ کے دسویں ایڈیشن کیلئے پیر کو کھلاڑیوں کی نیلامی عمل میں آئی جس میں دنیا بھر کے کھلاڑی مہنگے داموں خریدے گئے اور انگلینڈ کے بین اسٹوکس ساڑھے 14 کروڑ ہندوستانی روپے کے ساتھ لیگ کی تاریخ کے سب سے مہنگے کھلاڑی بن گئے ہیں۔
For Authentic Islamic books, Quran, Hadith, audio/mp3 CDs, DVDs, software, educational toys, clothes, gifts & more... all at low prices and great service.
0 Comments