پاکستان سپرلیگ کے فائنل میچ کے لیے پی سی بی نے سابق بورڈ سربراہان اور
لیجنڈ کرکٹرز کو بھلا دیا اور انہیں فائنل میچ دیکھنے کے لیے دعوت نامہ تک دینا گوارا نہیں کیا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے سابق بورڈ سربراہان اور لیجنڈ کرکٹرز کو نظر انداز کر دیا گیا ہے اور پاکستان سپر لیگ کا فائنل میچ دیکھنے کے لیے کسی بھی سابق کھلاڑی کو دعوت نامہ نہیں بھجوایا گیا ہے۔
پورے پاکستان میں پی ایس ایل کا بخار عروج پر ہے لیکن پی سی بی حکام نے فائنل کے لیے منتخب قذافی اسٹیڈیم میں سابق لیجنڈ کرکٹرز کے نام سے منسوب انکلوژرز رکھنے والے کھلاڑیوں تک کو پی ایس ایل کا فائنل دیکھنے کے لیے دعوت نامہ دینا تک گوارا نہ سمجھا۔ عمران خان، جاوید میانداد، سرفراز نواز اور عبدالقادر کو بھی دعوت نامہ نہیں بھجوایا گیا، عبدالقادر اور جاوید میانداد کی جانب سے دعوت نامہ نہ ملنے کی تصدیق بھی کی گئی ہے جب کہ عبدالقادر کا کہنا ہے کہ ہم صرف شو پیس ہیں، عزت صرف غیر ملکی کرکٹرز کو دی جاتی ہے۔
لیجنڈ کرکٹرز کو بھلا دیا اور انہیں فائنل میچ دیکھنے کے لیے دعوت نامہ تک دینا گوارا نہیں کیا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے سابق بورڈ سربراہان اور لیجنڈ کرکٹرز کو نظر انداز کر دیا گیا ہے اور پاکستان سپر لیگ کا فائنل میچ دیکھنے کے لیے کسی بھی سابق کھلاڑی کو دعوت نامہ نہیں بھجوایا گیا ہے۔
For Authentic Islamic books, Quran, Hadith, audio/mp3 CDs, DVDs, software, educational toys, clothes, gifts & more... all at low prices and great service.
0 Comments