Sports

6/recent/ticker-posts

ویون رچرڈز اور ڈیرن سیمی کو پاکستانی نام دیدیے گئے

وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ نے کوئٹہ گلیڈی ایٹر کے  س ویون رچرڈ کو گلیڈی ایٹر آف پاکستان جب کہ پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی کو ڈیرن سیمی خان کا نام دے دیا ہے۔ وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ ریاض پیرزادہ نے پاکستان آنے والے تمام غیرملکی کھلاڑیوں کو  تاحیات پاکستان کا دوست قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں آنے پر تمام غیرملکی کھلاڑیوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں، سیکیورٹی خدشات کے باوجود کھلاڑیوں کا پاکستان آنا قابل تحسین ہے۔
ریاض پیرزادہ نے کوئٹہ گلیڈی ایٹر کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ سرویون رچرڈ اور ڈیرن سیمی نے پاکستان کی عزت میں اضافہ کیا ہے جب کہ وفاقی وزیر نے کوئٹہ گلیڈی ایٹر کے مینٹور (گرو) سرویون رچرڈ کو گلیڈی ایٹر آف پاکستان جب کہ پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی کو ڈیرن سیمی خان کا نام دے دیا ۔

Visit Dar-us-Salam Publications
For Authentic Islamic books, Quran, Hadith, audio/mp3 CDs, DVDs, software, educational toys, clothes, gifts & more... all at low prices and great service.

Post a Comment

0 Comments