Sports

6/recent/ticker-posts

یونس خان ٹیسٹ کرکٹ میں 10 ہزار رنز مکمل کرنیوالے پہلے پاکستانی بلے باز

بولرز کے سامنے چٹان بن جانے والے خان آف مردان ٹیسٹ کرکٹ میں 10 ہزار
رنز کا کلب جوائن کرنے والے پاکستان کے پہلے جبکہ دنیا کے تیرہویں بیٹسمن بن گئے۔  طویل دورانیے کی کرکٹ میں 10 ہزار رنز مکمل کرنے کا طویل سفر مرد بحران ہی نہیں بلکہ مرد میدان یونس خان نے بھی پورا کر لیا، سٹار مڈل آرڈر بیٹسمین نے کیرئر کے 116 ویں ٹیسٹ میچ میں 10 ہزار رنز کا سنگ میل عبور کیا، یونس خان 34 سنچریز اور 32 نصف سنچریز کی بدولت دس ہزار رنز بنانے والے پاکستان کے پہلے بلے باز جبکہ دنیا کے تیرہویں بیٹسمین بن گئے ہیں، اس گروپ میں ماسٹر بلاسٹر سچن ٹنڈولکر 15921 رنز کے ساتھ ٹاپ پر ہیں، لیجنڈ رکی پونٹنگ دوسرے اور جیک کیلس تیسرے نمبر پر ہیں، راہول ڈریوڈ، کمار سنگا کارا، برائن لارا، شیونرائن چندرپال، مہیلا جے وردھنے، ایلن بورڈر، الیسٹر کُک، سٹیووا اور سنیل گواسکر بھی دس ہزار رنز کلب کا حصہ ہیں۔
یونس خان نے سن دوہزار میں سری لنکا کے خلاف ڈیبیو ٹیسٹ میں سنچری بنائی، گیارہ ممالک میں ٹیسٹ سنچری بنانے والے دنیا کے واحد بلے باز ہیں، ٹیسٹ میچز کی چوتھی اننگز میں پانچ سنچریوں کے ریکارڈ  پر بھی یونس خان کا قبضہ ہے، وزڈن میگرین بھی یونس خان کی خدمات کا معترف، انہیں دوہزار سولہ کے پانچ بہترین کرکٹرز میں شامل کیا گیا۔ یونس خان نے کامیابی کا کریڈیٹ فیملی، والدین اور سابق کوچ باب وولمر کے نام کر دیا، خصوصی ویڈیو پیغام میں یونس خان نے کہا یہ اعزاز پورے پاکستان کی کامیابی ہے۔

Visit Dar-us-Salam Publications
For Authentic Islamic books, Quran, Hadith, audio/mp3 CDs, DVDs, software, educational toys, clothes, gifts & more... all at low prices and great service.

Post a Comment

0 Comments