Sports

6/recent/ticker-posts

مہندر سنگھ دھونی کی سرفراز احمد کے بیٹے کے ساتھ تصویر وائرل

انڈین کرکٹر مہندر سنگھ دھونی کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔ کرکٹ کی تاریخ کے ایک بڑے مقابلے سے پہلے فیس بک سے لے کر ٹویٹر پر دونوں ممالک کے کرکٹ شائقین کے درمیان سخت بیان بازی جاری رہی۔ لیکن اس کے درمیان ٹیم انڈیا کے سابق کپتان مہندر سنگھ دھونی پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کے بیٹے عبداللہ کے ساتھ نظر آئے ہیں۔ سوشل میڈیا پر یہ تصویر سینیئر ٹی وی صحافی راجدیپ سردیسائی نے جاری کی ہے۔ دوسری جانب انڈین ٹیم کے کپتان کوہلی نے فائنل سے پہلے سوشل میڈیا کا استعمال ترک کر دیا تھا تا کہ تمام توجہ میچ کی تیاری پر رہے۔ ویراٹ کوہلی نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا کے استعمال سے خود کو روکنا ان کی اور انڈیا کے فام میں آنے کی بڑی وجہ ہے۔

کوہلی کے فیس بک، ٹوئٹر، انسٹاگرام اکاؤنٹس پر تقریباً چھ کروڑ 56 لاکھ فالورز ہیں تاہم کوہلی کے مطابق کامیابی کی کنجی یہ ہے کہ سوشل میڈیا پر منفیت اور انتشار توجہ سے دور رہا جائے۔ کوہلی کے مطابق 'صاف گوئی سے، یہ مضحکہ خیز لگتا ہے لیکن یہ بہت اہم ہے کہ ان چیزوں سے دور رہا جائے اور ان چیزوں سے خود کو جوڑا جائے جو اہمیت رکھتی ہیں۔ یہ مشکل کام ہے لیکن خود کو اچھی ذہنی حالت میں رکھنے کے لیے اس طرح کی کوشش کرنا پڑتی ہے۔ اگر آپ بہت زیادہ مشوروں، کھلاڑیوں یا تنقید کو بہت زیادہ سنتے ہیں تو اس صورت میں آپ کو ایک کھلاڑی کے طور پر جس کی چیز پر سوچنے کی ضرورت ہے اس پر توجہ نہیں سکتے اور نہ ہی اپنی ٹیم کی رہنمائی کر سکتے ہیں اور پھر ٹیم میں دوسروں کی مدد کر سکتے ہیں۔

 

Visit Dar-us-Salam Publications
For Authentic Islamic books, Quran, Hadith, audio/mp3 CDs, DVDs, software, educational toys, clothes, gifts & more... all at low prices and great service.

Post a Comment

0 Comments