Sports

6/recent/ticker-posts

مانچیسٹر یونائیٹڈ تین ارب یوروز کے ساتھ سب سے قیمتی فٹبال کلب

یورپ کے بڑے فٹبال کلبز کی 'کاروباری قدر' متعین کرنے کی ایک رپورٹ کے مطابق انگلینڈ کا معروف فٹبال کلب مانچیسٹر یونائیٹڈ تین ارب یوروز کے ساتھ سب سے قیمتی فٹبال کلب ہے۔ مانچیسٹر یونائیٹڈ نے حال ہی میں یوروپا کپ میں ہالینڈ کے کلب ایاکس کو شکست دی تھی۔ بزنس سروس گروپ کے پی ایم جی کی جانب سے کی گئی اس رپورٹ کے مطابق سپین سے تعلق رکھنے والے کلبز ریئل میڈرڈ اور بارسلونا دوسرے اور تیسرے درجے پر ہیں۔

کے پی ایم جی نے یورپ کے 32 کلبز پر تحقیق کی اور ان کے براڈ کاسٹنگ حقوق، منافع، مشہوری، جیتنے کی صلاحیت اور سٹیڈیم کی ملکیت کا جائزہ لیا تھا۔
اس تحقیق کے مصنف کے پی ایم جی کے اینڈریا سارٹوری نے کہا کہ مجموعی طور پر فٹبال کی صنعت کی قدر میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ 'براڈکاسٹنگ کی مدد سے فٹبال کی مشہوری میں اضافہ ہوا ہے لیکن اس کے علاوہ اور بھی وجوہات ہیں جیسے بہتر انتظامی امور، بہتر سہولتیں اور بہتر تجارتی سرگرمیاں جن کی مدد سے اس صنعت کی قدر میں اضافہ ہوا ہے۔'

کلب ملک کاروباری قدر
مانچسٹر یونائیٹڈ انگلینڈ 3.09 ارب یوروز
ریئل میڈرڈ سپین 2.97 ارب یوروز
بارسلونا سپین 2.76 ارب یوروز
بائیرن میونخ جرمنی 2.44 ارب یوروز
مانچسٹر سٹی انگلینڈ 1.97 ارب یوروز
آرسنل انگلینڈ 1.95 ارب یوروز
چیلسی انگلینڈ 1.59 ارب یوروز
لیورپول انگلینڈ 1.33 ارب یوروز
یئونٹس اٹلی 1.21 ارب یوروز
ٹوٹین ہام ہاٹ سپرز انگلینڈ 1.01 ارب یوروز

ان 32 کلبز میں سے پہلے دس کلبز میں سے چھ کلبز کا تعلق انگلینڈ کی پریمئیر لیگ سے ہے۔ اس بارے میں اینڈریا سارٹوری نے کہا: ' میڈیا حقوق کے حوالے سے بات کریں تو انگلش پریمئیر لیگ یورپ کی دوسری لیگز کے مقابلے میں سب سے آگے ہے لیکن ساتھ ساتھ یہ بتانا بھی ضروری ہے کہ دوسری لیگز نے بھی اپنی حکمت عملی میں بھی تبدیلیاں کی ہیں تا کہ وہ عالمی سطح پر شائقین کی توجہ حاصل کر سکیں۔' اس سال دس کلبز کی مجموعی قدر ایک ارب یورو سے زیادہ تھی، جبکہ پچھلے سال یہ تعداد آٹھ تھی۔ انگلینڈ کے کلب ٹوٹین ہام ہاٹ سپرز اور اٹلی کے یئونٹس اس سال کی درجہ بندی میں پہلی بار شامل ہوئے ہیں۔
 

Visit Dar-us-Salam Publications
For Authentic Islamic books, Quran, Hadith, audio/mp3 CDs, DVDs, software, educational toys, clothes, gifts & more... all at low prices and great service.

Post a Comment

0 Comments