باکسنگ کی تاریخ کی سب سے مہنگی فائٹ میں امریکی باکسر فلائیڈ مے ویدر نے مکسڈ مارشل آرٹس کے بے تاج بادشاہ کونر میک گریگر کو آؤٹ کلاس کرتے ہوئے ناک آؤٹ کر دیا۔ لاس ویگاس میں ہونے والی اس فائٹ میں مے ویدر نے تجربے اور صلاحیت کے بہترین امتزاج کی بدولت دسویں راؤنڈر میں تکنیکی ناک آؤٹ کی بنیاد پر آئرش باکسر کو چت کیا۔ اس فتح کے بعد ہی امریکی باکسر نے مستقل 50 فتوحات جیتنے کا اعزاز بھی حاصل کر لیا اور مستقل طور پر باکسنگ کی دنیا سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔ اس آخری فائٹ سے مے ویدر نے کم از کم 200 ملین ڈالر سے زائد کی آمدنی کر کے اپنے کیریئر کو خیرباد کہا۔
0 Comments