یاسر شاہ ٹیسٹ کی تاریخ میں سب سے تیز ترین 150 وکٹیں لینے والے اسپنر بن گئے، انہوں نے یہ کارنامہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ابوظبی ٹیسٹ کے پہلے روز سرانجام دیا۔ قومی کرکٹ ٹیم کے اسپنر یاسر شاہ نے 150 وکٹیں لینے کا کارنامہ 27 ویں ٹیسٹ میں حاصل کیا، یاسر شاہ سے قبل آسٹریلیا کے کلیری گریمیٹ نے 28 ٹیسٹ میچوں میں 150 وکٹیں لی تھیں۔ اس سے قبل دنیائے کرکٹ کے5 بولرز نے یہ کارنامہ 29 ٹیسٹ میچز میں سر انجام دیا، ان بولرز میں پاکستان کے سعید اجمل، انگلینڈ کے بوتھم، بھارت کے روی چندرن، جنوبی افریقا کے ڈیل اسٹین اور جنوبی افریقا کے ہی ٹے فیلڈ شامل ہیں۔
For Authentic Islamic books, Quran, Hadith, audio/mp3 CDs, DVDs, software, educational toys, clothes, gifts & more... all at low prices and great service.
0 Comments