Sports

6/recent/ticker-posts
Visit Dar-us-Salam.com Islamic Bookstore Dar-us-Salam sells very Authentic high quality Islamic books, CDs, DVDs, digital Qurans, software, children books & toys, gifts, Islamic clothing and many other products.Visit their website at: https://dusp.org/

عثمان شنواری کی 21 گیندوں پر 5 وکٹیں، کئی ریکارڈ اپنے نام کر لیے

سری لنکا کے خلاف سیریز کے آخری میچ میں پاکستانی بولر عثمان شنواری نے شاندار ریکارڈ بنا ڈالا۔ نوجوان پیسر عثمان شنواری نے سری لنکن بیٹنگ لائن کی دھجیاں اڑا دیں، انہوں نے اپنے پانچویں ون ڈے انٹرنیشنل میں 20 رنز پر سری لنکا کی آدھی ٹیم کو پویلین کا راستہ دکھایا اور اپنی شاندار کارکردگی سے کئی ریکارڈ بھی بنائے، عثمان شنواری پاکستان کی جانب سے سب سے کم گیندوں پر 5 شکار کرنے والے بولر بن گئے ہیں، وہ 2001 کے بعد پاکستان کی جانب سے کسی بھی ٹیم کے خلاف پہلی پانچ وکٹیں حاصل کرنے والے پہلے بولر بھی ہیں، انہوں نے 5 کھلاڑیوں کو میدان بدر کرنے کیلیے صرف 3.3 اوورز یعنی 21 گیندیں کروائیں جو ون ڈے کرکٹ کی تاریخ کا تیسرا بہترین اسپیل ہے۔
ون ڈے کرکٹ میں میچ کے آغاز میں سب سے کم گیندوں میں 5 وکٹوں کا اعزاز سری لنکن لیفٹ آرم پیسر چمندا واس کے پاس ہے جنہوں نے ورلڈ کپ 2003 میں بنگلا دیش کے خلاف 16 گیندوں میں 5 وکٹیں اڑائیں جن میں سے پہلی 3 وکٹیں انہوں نے میچ کی پہلی 3 گیندوں پر حاصل کرتے ہوئے ہیٹ ٹرک کی۔ نیدرلینڈ کے وین درگگٹن کینیڈا کے خلاف 20 گیندوں پر 5 وکٹیں حاصل کرتے ہوئے دوسرے نمبر پر ہیں۔ واضح رہے کہ عثمان شنواری کرکٹ سے جنون کی حد تک لگاؤ رکھتے ہیں، پی ایس ایل سیزن ٹو میں کراچی کنگز کی جانب سے فوری طلب کیے جانے پر انہوں نے اپنی دعوتِ ولیمہ چھوڑ دی تھی۔
 

Visit Dar-us-Salam Publications
For Authentic Islamic books, Quran, Hadith, audio/mp3 CDs, DVDs, software, educational toys, clothes, gifts & more... all at low prices and great service.

Post a Comment

0 Comments