Sports

6/recent/ticker-posts

فیفا رینکنگ میں فلسطینی فٹ بال ٹیم اسرائیل سے 16 درجے اوپر

فیفا کی ورلڈ رینکنگ میں فلسطین کی فٹ بال ٹیم اپنی بلند ترین رینکنگ پر پہنچی اور اسرائیل کی فٹ بال ٹیم کو پیچھے چھوڑ دیا۔ فلسطینی فٹ بال ایسوسی ایشن کے سربراہ نے اس کو تاریخی کامیابی قرار دیا ہے۔ فلسطینی ٹیم فیفا کی عالمی رینکنگ میں 84 ویں سے 82 ویں پوزیشن پر آ گئی ہے جبکہ اسرائیلی ٹیم 82 ویں پوزیشن سے 98 ویں پوزیشن پر چلی گئی ہے۔ واضح رہے کہ اسرائیل کی ٹیم روس میں ہونے والے فیفا ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی نہیں کر سکی ہے۔ فلسطینی ٹیم نے حال ہی میں کئی میچ جیتے ہیں بشمول ایک میچ بھوٹان کے جس میں اس نے بھوٹان کو 10 صفر سے شکست دی۔

فیفا کی عالمی رینکنگ ایسے وقت میں آئی ہے جب فلسطینی فٹ بال ایسوی ایشن نے مقبوضہ مغربی کنارے میں واقع یہودی بستیوں میں چھ فٹ بال کلبوں کے خلاف ایکشن کے لیے فیفا سے کہا ہے۔ بین الاقوامی قوانین کے تحت یہودی بستیاں غیر قانونی ہیں اور فلسطینی فٹ بال ایسوی ایشن نے فیفا سے اسرائیلی فٹ بال ایسوسی ایشن کے خلاف کارروائی کے لیے کہا ہے۔ گذشتہ ماہ فیفا نے کہا تھا کہ وہ اس معاملے میں مداخلت نہیں کرے گی۔ فلسطینی فٹ بال ایسوی ایشن نے فیفا پر اسرائیلی دباؤ کا الزام عائد کیا تھا۔ اسرائیلی فٹ بال ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ اسرائیل کے وزیر کھیل نے فٹ بال ٹیم کی مایوس کن کارکردگی پر کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔ اسرائیلی فٹ بال ایسوسی ایشن کے ترجمان نے کہا 'ہم فلسطینی فٹ بال ٹیم کو مبارکباد دیتے ہیں۔ ہم ان کے ساتھ کسی بھی وقت دوستانہ میچ کھیلنے کے لیے تیار ہیں۔' فلسطینی فٹ بال ٹیم کو فیفا نے 1998 میں تسلیم کیا تھا۔

 

Visit Dar-us-Salam Publications
For Authentic Islamic books, Quran, Hadith, audio/mp3 CDs, DVDs, software, educational toys, clothes, gifts & more... all at low prices and great service.

Post a Comment

0 Comments