Sports

6/recent/ticker-posts

آئی پی ایل کے معاملے پر بی سی سی آئی پر 80 لاکھ ڈالر جرمانہ

انڈیا میں مسابقت کی نگرانی کرنے والے ادارے نے انڈین پریمیئر لیگ کے معاملے پر انڈین کرکٹ بورڈ بی سی سی آئی پر 80 لاکھ ڈالر کا جرمانہ عائد کیا ہے۔ کمپیٹیشن کمیشن نے فیصلہ دیا کہ بی سی سی آئی نے براڈ کاسٹروں کا یہ مطالبہ مان کر اپنی حیثیت کا ناجائز استعمال کیا ہے کہ وہ آئی پی ایل کے کسی حریف ٹورنامنٹ کی اجازت نہیں دے گا۔ کمیشن نے بی سی سی آئی سے کہا ہے کہ وہ 60 دن کے اندر اندر 80 لاکھ ڈالر جرمانہ ادا کرے۔ آئی پی ایل 2008 میں شروع ہوئی تھی اور آغاز ہی سے اس کے حقوق سونی پکچرز نیٹ ورکس کے پاس تھے۔ تاہم ستمبر میں روپرٹ مرڈوک کے چینل سٹار انڈیا نے 2018 تا 2022 تک کے حقوق 2.55 ارب ڈالر میں خرید لیے تھے۔ یہ گذشتہ معاہدے سے ڈیڑھ گنا زیادہ رقم ہے اور اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ آئی پی ایل دنیا کی مہنگی ترین سپورٹس لیگز میں سے ایک ہے۔

مسابقتی کمیشن نے 2013 میں فیصلہ دیا تھا کہ بی سی سی آئی کے سونی کے ساتھ طے پانے والے معاہدے کی ایک شق غیر قانونی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ بورڈ آئی پی ایل کی طرز کی کسی اور ٹی 20 لیگ کی اجازت نہیں دے گا۔ تاہم بورڈ نے اس کے خلاف اپیل کی تھی جو کامیاب ٹھہری تھی۔ اب کمیشن دوبارہ اسی نتیجے پر پہنچا ہے اور اس نے وہی جرمانہ عائد کیا ہے جو پہلے کیا تھا۔ بی سی سی آئی کا کہنا ہے کہ بولی دہندگان کا اصرار تھا کہ یہ شق شامل کی جائے۔ تاہم کمیشن نے کہا ہے کہ 'بی سی سی آئی نے کوئی توجیہ پیش نہیں کی کہ یہ خود ساختہ پابندی کس طرح سے کرکٹ کے مفاد میں ہے جس کے تحت آئی پی ایل کے مقابلے پر کسی اور ٹورنامنٹ کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔' بی سی سی آئی نے اس فیصلے پر تاحال کوئی تبصرہ نہیں کیا۔
 

Visit Dar-us-Salam Publications
For Authentic Islamic books, Quran, Hadith, audio/mp3 CDs, DVDs, software, educational toys, clothes, gifts & more... all at low prices and great service.

Post a Comment

0 Comments