Sports

6/recent/ticker-posts
Visit Dar-us-Salam.com Islamic Bookstore Dar-us-Salam sells very Authentic high quality Islamic books, CDs, DVDs, digital Qurans, software, children books & toys, gifts, Islamic clothing and many other products.Visit their website at: https://dusp.org/

فیفا ورلڈ کپ ٹرافی پہلی بار پاکستان میں

فیفا ورلڈ کپ ٹرافی پہلی بار پاکستان پہنچ گئی ہے۔ لاہور میں ایک شاندار تقریب میں ٹرافی کی رونمائی مشہور فرانسیسی فٹبالر کرسچیئن ریمبیو نے کی۔ ’فیفا ورلڈ کپ ٹرافی ٹور‘ کا مقصد رواں برس روس میں ہونے والے فٹبال کے عالمی کپ سے متعلق پاکستانی شائقین میں دلچسپی پیدا کرنا ہے۔ فٹبال کے پرستاروں میں ٹرافی کی آمد پر بے پناہ جوش خروش پایا جا رہا ہے اور شہر لاہور میں جشن کا سا سماں ہے۔ خصوصی پرواز کے ذریعے تھائی لینڈ سے ہفتے کی صبح پاکستان لائی گئی ٹرافی کا وزن چھ کلوگرام ہے جسے 18 قیراط سونے سے تیارکیا گیا ہے۔ بعد ازاں ٹرافی کو شہر کے سب سے بڑے فائیو اسٹار ہوٹل میں پاکستان فٹبال ٹیم کے کھلاڑیوں، سیاستدانوں، صحافیوں اور دیگر اہم شخصیات کے سامنے پیش کیا گیا۔
اس موقع پر پاکستان فٹبال ٹیم کے کپتان کلیم اللہ نے ڈی ڈبلیو سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا، ورلڈ کپ میں شرکت ہر پاکستانی کھلاڑی کا خواب ہے اور یہاں ٹرافی کا آنا پاکستانی فٹبالرز کے لیے ایک حوصلہ افزا اقدام ہے۔ کبھی سوچا نہ تھا کہ ایک دن ایسا بھی آئے گا کہ ہم ورلڈ کپ ٹرافی کو اتنا قریب سے دیکھ سکیں گے۔ یہ ایک بڑی کامیابی ہے جس سے ملک میں فٹبال کھیلنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہو گا۔ فرانسیسی فٹبالر کرسچیئن کاریمبیو کا کہنا تھا، ’’پاکستانی فٹبال سے محبت کرنے والے لوگ ہیں۔ مجھے لاہور میں ان کے درمیان آ کر خوشی محسوس ہو رہی ہے۔ یہاں کے نوجوان کھیل سے وابستہ ہو کر اپنا مستقبل روشن کر سکتے ہیں۔‘‘ شام کو ٹرافی کو لاہور کی نواحی بستی ’لیک سٹی‘ لایا گیا جہاں شہریوں کو ورلڈ کپ کے ساتھ تصاویر بنوانے کا موقع ملا۔ فیفا ورلڈ کپ ٹرافی کے گلوبل ٹور کا آغاز 22 جنوری کو لندن سے ہوا تھا اور پاکستان سمیت دنیا کے 51 ممالک سے ہوتی ہوئی یہ اپنے سفر کے آخر میں 30 اپریل کو جاپان پہنچے گی جہاں سے اسے روس لایا جائے گا۔

 

Visit Dar-us-Salam Publications
For Authentic Islamic books, Quran, Hadith, audio/mp3 CDs, DVDs, software, educational toys, clothes, gifts & more... all at low prices and great service.

Post a Comment

0 Comments