Sports

6/recent/ticker-posts

روجر فیڈرر عالمی رینکنگ میں سر فہرست دنیا کے سب سے عمر رسیدہ کھلاڑی بن گئے

شہرہ آفاق سوئس اسٹار اور ریکارڈ 20 مرتبہ کے گرینڈ سلام چیمپئن روجر فیڈرر عالمی رینکنگ میں سرفہرست دنیا کے سب سے عمر رسیدہ کھلاڑی بن گئے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق گرینڈ سلیم اعزازات کے بے تاج بادشاہ اور آسٹریلیائی اوپن میں اپنے اعزاز کا کامیابی سے دفاع کرنے والے سوئٹزرلینڈ کے روجر فیڈرر عالمی رینکنگ میں سرفہرست پہنچنے والے دنیا کے سب سے عمر دراز کھلاڑی بن گئے ہیں۔ 36 سالہ فیڈرر نے روٹرڈم اوپن کے کوارٹر فائنل میں ہالینڈ کے روبن ہاسے کو 6-4، 1-6، 1-6 سے شکست دے کر یہ کامیابی حا صل کر لی ہے۔

Post a Comment

0 Comments