کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے پاکستان کے سابق اسٹار آل راؤنڈر شاہد آفریدی کی تعلیم اور صحت سمیت دیگر فلاحی اور سماجی خدمات کو سراہا۔ کینیڈا کے شہر وینکوور میں اسلامک ریلیف کینیڈا نامی تنظیم کی جانب سے شاہد آفریدی فاؤنڈیشن کے لیے ایک فنڈ ریزنگ تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور دل کھول کر عطیات دیئے۔
جسٹن ٹروڈو کی آفریدی کیلئے تعریفی اسناد
اس موقع پر کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے بوم بوم آفریدی کی خدمات کے اعتراف میں انہیں تعریفی خط بھی لکھا جس میں انہوں نے آفریدی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اسلامک ریلیف کینیڈا کے سالانہ فنڈ ریزنگ ڈنر میں آپ کو خوش آمدید کہنا میرے لیے بہت خوشی کی بات ہے۔ ٹروڈو نے اپنے خط میں کینیڈا کی کامیابی کا راز تمام مذاہب کے لوگوں کو حاصل مکمل آزادی کو قرار دیا۔ انہوں نے لکھا کہ یہاں کے شہری مسلم کمیونٹی سمیت تمام کمیونیٹیز کے لوگوں کے ساتھ مل کر ہر ایک کی بہتری کیلئے کام کرتے ہیں۔
For Authentic Islamic books, Quran, Hadith, audio/mp3 CDs, DVDs, software, educational toys, clothes, gifts & more... all at low prices and great service.
0 Comments