Sports

6/recent/ticker-posts
Visit Dar-us-Salam.com Islamic Bookstore Dar-us-Salam sells very Authentic high quality Islamic books, CDs, DVDs, digital Qurans, software, children books & toys, gifts, Islamic clothing and many other products.Visit their website at: https://dusp.org/

مصر کے محمد صلاح گولڈن بوٹ کے حقدار قرار

مصر کے معروف فٹبالر محمد صلاح نےایک سیزن میں 32 گول کر کے گولڈن بوٹ کا اعزازحاصل کر لیا، انہوں نے اپنے حریف ہیری کین کو مجموعی گولوں کی تعداد میں پیچھے چھوڑتے ہوئے اعزازجیتا۔ پریمیئر لیگ کے میچ میں لیورپول برائٹن کی ٹیم کو یکطرفہ میچ میں 0-4 سے ہرا کر پریمیئر لیگ میں ایک نئی تاریخ رقم کی، لیور پول اور برائٹن کے مابین میچ کے دوران مصری کھلاڑی محمد صلاح نے سیزن کا 32 واں گول کیا کر کے اعزاز کے حقدار قرار پائے۔

محمد صلاح نے میچ کے شروع میں ہی گول کر کے مخالف ٹیم پر دباو ڈال دیا تھا، لیور پول کے ڈیجان لوورین نے دوسرا جبکہ ڈومینک سولینکے نے تیسرا گول کیا۔ میچ کے اختتام پر محمد صلاح کو پریمیئر لیگ کی جانب سے گولڈن بوٹ کا اعزاز دیا گیا۔ محمد صلاح کو مصری کنگ کہا جاتا ہے، انہوں نے حال ہی میں پی ایف اے کی جانب سے سال کے بہترین فٹبالر کا اعزاز بھی حاصل کیا ہے۔ واضح رہے کہ انگلش فٹبالر ہیری کین نے اس عزم کا اظہار کیا تھا کہ وہ مصری کھلاڑی محمد صلاح کو پیچھے چھوڑتے ہوئے مسلسل تیسری مرتبہ گولڈن بوٹ ایوارڈ جیتنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔
 

Visit Dar-us-Salam Publications
For Authentic Islamic books, Quran, Hadith, audio/mp3 CDs, DVDs, software, educational toys, clothes, gifts & more... all at low prices and great service.

Post a Comment

0 Comments