Sports

6/recent/ticker-posts

ورلڈ الیون کی قیادت شاہد آفریدی کریں گے

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے اعلان کیا ہے کہ اوئن مورگن کے زخمی ہونے کے بعد
ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی 20 میچ میں ورلڈ الیون کی قیادت اب پاکستان کے اسٹار آل رائونڈر شاہد آفریدی کریں گے۔ ورلڈ الیون اور ویسٹ انڈیز کے درمیان 31 مئی کو ایک خیراتی میچ لندن کے تاریخی گرائونڈ لارڈز میں کھیلا جائے گا جس کا مقصد گذشتہ سال 2017 میں جزائر غرب الہند میں ارما اور مریا نامی سمندری طوفانوں سے کرکٹ کے میدانوں کو پہنچنے والے نقصانات کی تعمیر و مرمت کے لیے چندہ جمع کرنا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق انگلینڈ کی ایک روزہ ٹیم کے کپتان اوئن مورگن انگلی فریکچر ہونے کے باعث اس مقابلے میں شرکت نہیں کر سکیں گے اور ان کی جگہ سابق پاکستانی کپتان شاہد آفریدی کپتانی کے فرائض سرانجام دیں گے۔اوئن مورگن اتوار کو مڈل سیکس اور سمرسیٹ کے درمیان کاؤنٹی میچ کے دوران فیلڈنگ کرتے ہوئے زخمی ہوئے تھے۔ شاہد آفریدی نے آئی سی سی کے اعلان کے بعد سوشل میڈیا کے ذریعے اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک اچھے مقصد کے لیے ورلڈ الیون ٹیم کی قیادت کرنا ان کے لیے اعزاز کی بات ہے۔
 

Visit Dar-us-Salam Publications
For Authentic Islamic books, Quran, Hadith, audio/mp3 CDs, DVDs, software, educational toys, clothes, gifts & more... all at low prices and great service.

Post a Comment

0 Comments