Sports

6/recent/ticker-posts

سرفراز احمد سے ہاتھ نہ ملانے پر میکس ویل شرمندہ

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں گلین میکس ویل کا کہنا تھا کہ ہرارے اسپورٹس کلب میں کھیلے گئے فائنل میچ کے بعد سرفراز احمد سے ہاتھ نہ ملانا اسپورٹس مین شپ نہیں تھی۔ آسٹریلوی کھلاڑی گلین میکس ویل نے سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے فائنل میچ کے بعد پاکستان ٹیم کے کپتان سرفراز احمد سے جان بوجھ کر ہاتھ نہ ملانے پر شرمندگی کا اظہار کر دیا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں گلین میکس ویل کا کہنا تھا کہ ہرارے اسپورٹس کلب میں کھیلے گئے فائنل میچ کے بعد سرفراز احمد سے ہاتھ نہ ملانا اسپورٹس مین شپ نہیں تھی۔

خیال رہے کہ 9 جولائی کو ہرارے اسپورٹس کلب میں کھیلے گئے سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے فائنل میں پاکستان نے آسٹریلیا کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز اپنے نام کی تھی۔ میڈیا فوٹیج کے مطابق میچ کے اختتام پر دونوں ٹیموں کے کھلاڑی جب ایک دوسرے سے مصافحہ کر رہے تھے اس وقت آسٹریلیا کے گلین میکس ویل نے جان بوجھ کر سرفراز احمد سے ہاتھ نہیں ملایا۔ گلین میکس ویل کے اس رویے کو سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا، اور اسے اسپورٹس مین شپ کے منافی قرار دیا۔

 

Visit Dar-us-Salam Publications
For Authentic Islamic books, Quran, Hadith, audio/mp3 CDs, DVDs, software, educational toys, clothes, gifts & more... all at low prices and great service.

Post a Comment

0 Comments