Sports

6/recent/ticker-posts
Visit Dar-us-Salam.com Islamic Bookstore Dar-us-Salam sells very Authentic high quality Islamic books, CDs, DVDs, digital Qurans, software, children books & toys, gifts, Islamic clothing and many other products.Visit their website at: https://dusp.org/

فخر زمان ون ڈے میں ڈبل سینچری بنانے والے پہلے پاکستانی بلے باز

زمبابوے کے خلاف چوتھے ون ڈے میچ میں پاکستانی بلے بازوں نے میزبان ٹیم کو تختۂ مشق بناتے ہوئے کئی ریکارڈ اپنے نام کر لیے ہیں۔ قومی ٹیم کے اوپنر فخر زمان نے ایک روزہ میچوں میں پاکستان کی طرف سے پہلی ڈبل سینچری بنائی تو ٹیم نے ایک روزہ میچوں میں سب سے بڑا اسکور بنا دیا۔ اوپنرز نے بھی 304 رنز جوڑ کر کسی بھی ٹیم کی جانب سے پہلی وکٹ کی شراکت میں سب سے زیادہ رنز بنا ڈالے۔ چوتھے ایک روزہ میچ میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے فخر زمان اور امام الحق نے ریکارڈ ساز اننگز کھیل کر زمبابوے کے بالرز کے حوصلے پست کر دیے۔ دونوں بلے بازوں کے سامنے ہر بالر بے بس دکھائی دیا۔

فخر زمان اور امام الحق نے دھواں دار بیٹنگ کرتے ہوئے 304 رنز کی شراکت داری قائم کی۔ ایک روزہ میچوں میں کسی بھی ٹیم کا یہ سب سے زیادہ رنز کا اوپننگ اسٹینڈ ہے۔ فخر زمان نے کیریئر کی بہترین اننگز کھیلتے ہوئے ڈبل سینچری اسکور کی جو ایک روزہ میچوں میں کسی بھی پاکستانی بلے باز کی پہلی ڈبل سینچری ہے۔ وہ 210 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔ فخر زمان کی اننگز میں پانچ چھکے اور 24 چوکے شامل تھے۔ آصف علی نے بھی فخر زمان کا بھرپور ساتھ دیا اور صرف 22 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے تین چھکوں اور چار چوکوں کی مدد سے 50 رنز بنائے۔ یوں پاکستان نے مقررہ 50 اوورز میں صرف ایک وکٹ گنوا کر ریکارڈ 399 رنز بنا لیے۔ ایک روزہ میچوں میں پاکستان کا یہ سب سے زیادہ مجموعی اسکور ہے۔ جون 2010ء میں پاکستان نے بنگلہ دیش کے خلاف دمبولا میں سات وکٹوں کے نقصان پر 385 رنز بنائے تھے۔
 

Visit Dar-us-Salam Publications
For Authentic Islamic books, Quran, Hadith, audio/mp3 CDs, DVDs, software, educational toys, clothes, gifts & more... all at low prices and great service.

Post a Comment

0 Comments