Sports

6/recent/ticker-posts
Visit Dar-us-Salam.com Islamic Bookstore Dar-us-Salam sells very Authentic high quality Islamic books, CDs, DVDs, digital Qurans, software, children books & toys, gifts, Islamic clothing and many other products.Visit their website at: https://dusp.org/

بابر اعظم نے کوہلی کا ریکارڈ توڑ دیا

 پاکستانی بلے باز بابراعظم نے ٹی 20 کرکٹ میں تیز ترین ایک ہزار رنزبنانے کا عالمی ریکارڈ بنا دیا۔ بابراعظم نے اپنے کیئریر کے 26ویں اننگز میں ایک ہزار رنز مکمل کر کے ویرات کوہلی کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا۔ بابر اعظم نے نیوزی لینڈ کےخلاف تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں یہ اعزاز حاصل کیا۔ اس سے قبل ٹی ٹوئنٹی میں تیز ترین ہزار رنز کا ریکارڈ بھارت کے ویرات کوہلی کے پاس تھا جنہوں نے ٹی ٹوئنٹی کی 27 اننگز میں ایک ہزار رنز مکمل کئے تھے۔ 

میچ کھیلنے کے اعتبار سے یہ بابر اعظم کا 26واں ہی میچ تھا جبکہ ویرات کوہلی نے 29 میچز میں یہ کارنامہ انجام دیا تھا۔ واضح رہے کہ نوجوان بلے باز بابر اعظم ایک روزہ کرکٹ میں بھی تیز ترین ایک ہزار رنز مکمل کرنے والے کھلاڑیوں میں مشترکہ طور پر دوسرے نمبر پر ہیں۔ بابراعظم نے یہ اعزاز 21ویں اننگز میں حاصل کیا تھا، جبکہ اس فارمیٹ میں تیز ترین ایک ہزار رنز بنانے کا ریکارڈ پاکستان کے ہی فخر زمان کے پاس ہے جنہوں نے محض 18 اننگز میں یہ ریکارڈ اپنے نام کیا تھا۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل آئی سی سی کی جانب سے بھی بابر اعظم کو ٹی 20 میں تیز ترین رنز اسکور کرنے پر مبارک باد پیش کی گئی۔


Visit Dar-us-Salam Publications
For Authentic Islamic books, Quran, Hadith, audio/mp3 CDs, DVDs, software, educational toys, clothes, gifts & more... all at low prices and great service.

Post a Comment

0 Comments