پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہدآفریدی کو ’بوم بوم‘ کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔ انہیں یہ خطاب کس نے دیا ؟ اس راز سے پردہ کسی اور نے نہیں، خود شاہد آفریدی نے اُٹھایا ہے۔ شاہد آفریدی سے ان کے ایک مداح نے ٹوئٹر پر پوچھا کہ انہیں ’بوم بوم‘ کا خطاب کس نے دیا تھا ؟ اس کے جواب میں شاہد آفریدی نے لکھا کہ انہیں یہ خطاب بھارت کے معروف کرکٹر روی شاستری نے دیا تھا۔ ایک اور مداح کے جواب میں ’بوم بوم‘ آفریدی نے بتایا کہ وسیم اکرم اور گلین میگرا ان کے پسندیدہ بولر ہیں۔ ایک اور سوال کے جواب میں شاہد آفریدی نے کہا کہ وہ ’اے بی ڈولیئرز‘ کو بولنگ کرنا پسند کریں گے جبکہ وہ انڈین اوپنر وریندر سہواگ کو بھی بولنگ کرنا پسند کرتے تھے۔
آفریدی نے 2017 میں انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔ انھوں نے اپنے کیریئر میں 27 ٹیسٹ، 398 ون ڈے، اور 99 ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلے۔ انہوں نے 398 ون ڈے میچوں میں چھ سنچریوں اور 39 نصف سنچریوں کی مدد سے 8064 رنز بنائے۔ ٹی ٹوئنٹی میں شاہد آفریدی نے 1416 رنز بنائے۔ شاہد آفریدی نے اپنے ٹیسٹ کیریئر میں پانچ سنچریوں اور آٹھ نصف سنچریوں کی مدد سے 1716 رنز بنائے۔ انہوں نے اکتوبر 1996 میں کینیا کے خلاف اپنے کیریئر کے پہلے ون ڈے میچ میں صرف 37 گیندوں پر سنچری بنا کر دُنیائے کرکٹ میں دھوم مچا دی تھی۔
For Authentic Islamic books, Quran, Hadith, audio/mp3 CDs, DVDs, software, educational toys, clothes, gifts & more... all at low prices and great service.




0 Comments