انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ’ایشین بریڈمین‘ ظہیر عباس کو ہال آف دی فیم میں شامل کر لیا ہے، پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے آئی سی سی ہال آف فیم میں شمولیت پر ظہیر عباس کو مبارکباد پیش کی۔ واضح رہے کہ مجموعی طور پر دنیا بھر کے 93 کرکٹرز میں سے ظہیر عباس وہ چھٹے پاکستانی ہیں جنہوں نے یہ اعزاز حاصل کیا ہے۔ آئی سی سی ہال آف فیم کے موجودہ اراکین اور نمایاں صحافیوں پر مشتمل ووٹنگ کمیٹی نے اس اعزاز کے لیے ظہیر عباس کا انتخاب کیا۔ ان سے قبل حنیف محمد، عمران خان، جاوید میانداد اور وسیم اکرم کو سال 2009 جبکہ وقار یونس کو سال 2013 میں اس اعزاز کے لیے منتخب کیا گیا تھا۔ آئی سی سی ہال آف فیم میں انگلینڈ کے 28، آسٹریلیا کے 27، ویسٹ انڈیز کے 18، بھارت کے 6، جنوبی افریقا کے 4، نیوزی لینڈ کے 3 اور سری لنکا کا بھی ایک کرکٹر شامل ہے۔ سابق بھارتی کپتان سنیل گواسکر نے بھی ظہیر عباس کو ہال آف فیم میں شامل کرنے پر شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔
بشکریہ روزنامہ جنگ
For Authentic Islamic books, Quran, Hadith, audio/mp3 CDs, DVDs, software, educational toys, clothes, gifts & more... all at low prices and great service.
0 Comments