Sports

6/recent/ticker-posts
Visit Dar-us-Salam.com Islamic Bookstore Dar-us-Salam sells very Authentic high quality Islamic books, CDs, DVDs, digital Qurans, software, children books & toys, gifts, Islamic clothing and many other products.Visit their website at: https://dusp.org/

ناقابلِ شکست فائٹر خبیب نورماگومیدوف

مکسڈ مارشل آرٹس میں ناقابل شکست رہنے والے روس کے لائٹ ویٹ ورلڈ چیمپئن خبیب نورماگومیدوف نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔ خبیب نے اپنی آخری فائٹ میں امریکا کے جسٹن گیتھجے کو مات دی، وہ 12 سال ناقابلِ شکست رہے، ان کے حریفوں کو ایک کے بعد ایک ان کے آگے ہار ماننا پڑی۔ ابوظہبی میں ہونے والی آخری لڑائی میں بھی خبیب نے اپنے حریف امریکا کے جسٹن گیتھجے کو دوسرے راؤنڈ میں ہی بے بس کر دیا۔ خبیب نے کیریئر میں 29 فائٹس لڑیں اور ہر مقابلہ جیتا، آخری میچ میں بھی ناقابلِ شکست رہنے کے بعد خبیب نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔ روس سے تعلق رکھنے والے خبیب نے 2008ء میں مکسڈ مارشل آرٹس میں ڈیبیو کیا تھا، کیریئر کے آغاز سے ہی شکست خبیب کے پاس بھی نہ پھٹک سکی۔ خبیب کا 2018ء میں میک گریگر سے بھی سامنا ہوا تھا، یہ میچ بھی خبیب نے اپنے نام کیا تھا۔

بشکریہ روزنامہ جنگ

Visit Dar-us-Salam Publications
For Authentic Islamic books, Quran, Hadith, audio/mp3 CDs, DVDs, software, educational toys, clothes, gifts & more... all at low prices and great service.

Post a Comment

0 Comments