Sports

6/recent/ticker-posts
Visit Dar-us-Salam.com Islamic Bookstore Dar-us-Salam sells very Authentic high quality Islamic books, CDs, DVDs, digital Qurans, software, children books & toys, gifts, Islamic clothing and many other products.Visit their website at: https://dusp.org/

شعیب اختر بریٹ لی سے زیادہ تیز رفتار بالر تھے، مائیکل کلارک

آسٹریلیا کے موجودہ اور سابق کھلاڑی پاکستانی کرکٹرز کی تعریف کرنے لگے۔  آسٹریلیا کے سابق کپتان اور مایہ ناز بیٹسمین مائیکل کلارک نے اپنے ملک کے فاسٹ بالرز کے مقابلے میں پاکستان کے شعیب اختر کی تعریف کی ہے۔ آسٹریلیا کے دیگر بیٹسمینوں کی طرح شعیب اختر کی خطرناک بالنگ کا سامنا کرنے والے مائیکل کلارک نے کہا ہے کہ شعیب اختر کی بالنگ کی رفتار بریٹ لی سے بھی زیادہ تھی۔
مائیکل کلارک نے مزید کہا کہ شعیب اختر تیز ترین بالر تھے جن کا میں نے سامنا کیا۔ وہ 160kph کی رفتار سے بھی بالنگ کرا سکتے تھے اور مسلسل تین اوورز میں بھی شعیب تیز بالنگ کر سکتے تھے۔ آسٹریلیا کے سابق کپتان نے اپنی ہی ٹیم کے بریٹ لی، شاؤن ٹیٹ، مچل جانسن اور گیلیسپی کو فاسٹ بالر کہہ کر مخاطب کرنے کے بعد کہا کہ شعیب اختر ان سب سے زیادہ فاسٹ بالنگ کراتے تھے۔ واضح رہے کہ رواں ہفتے آسٹریلیا کے نمبر ون ٹیسٹ بالر پیٹ کمنز نے پاکستانی کپتان بابر اعظم کی بیٹنگ کی تعریف کرتے ہوئے انہیں مشکل ترین بیٹسمین قرار دیا تھا۔

بشکریہ روزنامہ جنگ
 

Visit Dar-us-Salam Publications
For Authentic Islamic books, Quran, Hadith, audio/mp3 CDs, DVDs, software, educational toys, clothes, gifts & more... all at low prices and great service.

Post a Comment

0 Comments