پرتگالی اسٹرائیکر رونالڈو کی ایک معمولی حرکت نے بین الاقوامی مشروب ساز کمپنی کوکا کولا کو 4 ارب ڈالر کا نقصان پہنچا دیا۔ ایکسپریس ٹریبون کے مطابق کرسٹیانو رونالڈو نے گزشتہ روز ہونے والی پریس کانفرنس میں یورو 2020 کے اسپانسرڈ مشروب کوکاکولا کی دوبوتلوں کو سائڈ پر رکھتے ہوئے پانی کی بوتل اٹھا کر کہا ’ ایگوا ( پانی!)‘۔ دیکھتے ہی دیکھتے رونالڈو کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔ 30 منٹ کی اس پریس کانفرنس میں رونالڈو کی جانب سے سافٹ ڈرنک کے بجائے پانی کو فرغ دینے کے بعد کوکا کولا کے شیئر کی قیمت 56 ڈالر 10 سینٹ سے کم ہو کر 55 ڈالر 22 سینٹ پر پہنچ گئی، جس کے نتیجے میں کوکاکولا کو 4 ارب ڈالر کا نقصان اٹھانا پڑا اور اس بین الاقوامی مشروب ساز کمپنی کی مالیت 242 ارب ڈالر سے کم ہو کر 238 ارب ڈالر ہو گئی۔ اس واقے کی تفصیلات بتاتے ہوئے یورو کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ہماری پریس کانفرنس میں آمد پر کھلاڑیوں کو کوکاکولا اور کوکا کولا زیرو کے ساتھ پانی بھی پیش کیا جاتا ہے۔ واضح رہے رونالڈو پہلے بھی سافٹ ڈرنکس اور میٹھے مشروبات پر اپنی ناپسندیدگی کا اظہار کر چکے ہیں اور اپنے بیٹے رونالڈو جونیئر پر جنک فوڈ کھانے اور کوکا کولا اور فانٹا پینے پر برہمی کا اظہار کر چکے ہیں۔
بشکریہ ایکسپریس نیوز
Visit Dar-us-Salam PublicationsFor Authentic Islamic books, Quran, Hadith, audio/mp3 CDs, DVDs, software, educational toys, clothes, gifts & more... all at low prices and great service.
0 Comments