Sports

6/recent/ticker-posts

ورلڈ کپ سے باہر ہونے کے بعد ویرات کوہلی کا پہلا ٹوئٹ

آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے باہر ہونے کے بعد بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کا پہلا ٹوئٹ سامنے آگیا ہے۔ مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر ویرات کوہلی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ سے بھارتی ٹیم کے چند مناظر شیئر کیے ہیں۔ یہ تصاویر شیئر کرتے ہوئے ویرات کوہلی نے کہا کہ ’ایک ساتھ مل کر ہم اپنے مقصد کو حاصل کرنے کے لیے نکلے تھے لیکن بدقسمتی سے ہم پیچھے رہ گئے اور ہم سے زیادہ مایوس کوئی نہیں ہے۔‘ ویرات کوہلی نے بھارتی شائقین سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ ’آپ سب کی حمایت شاندار رہی اور ہم اس کے لیے شکر گزار ہیں۔‘ اُنہوں نے مزید کہا کہ ’ہم مضبوطی کے ساتھ واپس آنے کا ارادہ کریں گے۔‘ واضح رہے کہ پہلے میچ میں پاکستان کے ہاتھوں عبرتناک شکست سے دوچار ہوئی بھارتی ٹیم نے آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2021ء میں اپنے آخری گروپ میچ میں نمیبیا کو 9 وکٹوں سے ہرا کر ایونٹ کا اختتام جیت پر کر دیا۔ بھارتی ٹیم پہلے ہی ایونٹ سے آؤٹ ہو چکی تھی اور گزشتہ روز اپنا آخری گروپ میچ کھیلنے کے بعد وطن روانہ ہو جائے گی۔

بشکریہ روزنامہ جنگ


Visit Dar-us-Salam Publications
For Authentic Islamic books, Quran, Hadith, audio/mp3 CDs, DVDs, software, educational toys, clothes, gifts & more... all at low prices and great service.

Post a Comment

0 Comments