Sports

6/recent/ticker-posts

آسٹریلیا نے ٹینس اسٹار جوکووچ کا ویزا منسوخ کر دیا

آسٹریلیا نے کورونا قوانین پورے نہ کرنے پرٹینس کے عالمی نمبر ون کھلاڑی نوواک جوکووچ کا ویزا منسوخ کر دیا۔ برطانوی میڈیا کے مطابق ٹینس کے عالمی نمبر ایک کھلاڑی نوواک جوکووچ کا ویزا منسوخ کر دیا۔ جوکووچ کوڈی پورٹ کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔ نوواک جوکووچ آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنمنٹ میں شرکت کے لئے ملیبرن پہنچے تھے۔ ائیرپورٹ حکام نے سربیا سے تعلق رکھنے والے ٹینس اسٹار کو ویکسین سے اسثنیٰ اورغلط ویزا پر روک لیا۔ جوکووچ کو ویکسینیشن قوانین سے مستثنیٰ ہونے کے بعد آسٹریلین اوپن کھیلنا تھا تاہم ان کی ٹیم نے اس ویزے کی درخواست نہیں دی ویکسین نہ لگوانے پر طبی چھوٹ کی اجازت دیتا ہے۔ 

جوکووچ سے ائیرپورٹ حکام نے 8 گھنٹے پوچھ گچھ کی جس کے بعد ان کا ویزا منسوخ کر دیا گیا۔ آسٹریلین اوپن میں شرکت کرنے والے کھلاڑیوں اورعملے کے لئے ویکسینیشن لازمی ہے یا پھرکسی آزاد پینل کے ذریعے استشثنی ٰ حاصل ہو۔  آسٹریلوی بارڈر فورس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق جوکووچ آسٹریلیا میں داخلے کی شرائط پورا کرنے کے لیے مناسب ثبوت فراہم کرنے میں ناکام رہے اس لیے ان کا ویزا منسوخ کر دیا گیا۔ آسٹریلوی وزیر اعظم اسکاٹ موریسن کا کہنا ہے کہ کوئی بھی قواعد سے بالاتر نہیں۔ قانون ، قانون ہے خاص طورپرسرحدوں سے حوالے سے۔  نوواک جوکووچ کے وکلاء نے فیصلے کے خلاف اپیل کر دی ہے۔

بشکریہ ایکسپریس نیوز

 

Visit Dar-us-Salam Publications
For Authentic Islamic books, Quran, Hadith, audio/mp3 CDs, DVDs, software, educational toys, clothes, gifts & more... all at low prices and great service.

Post a Comment

0 Comments